چاند رات کو ڈاکوؤں نے بیوپاری سمیت 2 افراد قتل کردیے

چاند رات کو ڈاکوؤں نے بیوپاری سمیت 2 افراد قتل کردیے
چاند رات کو ڈاکوؤں نے بیوپاری سمیت 2 افراد قتل کردیے

  

 کراچی(ویب ڈیسک) چاندرات کو ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، مرنیوالوں میں بیوپاری اور ڈمپر کا ڈرائیور شامل ہے ۔  

شارع فیصل کے علاقے ڈالمیا روڈ پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دوران سفر خون زیادہ بہہ جانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت غلام محمد ولد حاجی کے نام سے کی گئی ، مقتول قربانی کے جانوروں کا بیو پاری تھا۔

ادھر گلشن معمار کے علاقے سپر ہائی وے نور محمد گوٹھ ، جنجال گوٹھ کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی ، مقتول کی شناخت 25 سالہ عبد القیوم ولد نور محمد کے نام سے کی گئی جو  وزیرستان سے تھا ۔

پیشے کے اعتبار سے ڈمپر ڈرائیور تھا ، مقتول گھر سے عید کے لئے نئے جوتے خریدنے نکلا تھا۔ مقتول کو کنپٹی پر ایک گولی ماری گئی تھی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پرشبہ ہے کہ عبدالقیوم کو ڈاکوؤں نے قتل کیا ہے تاہم تحقیقات کر رہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -