احسن اقبال کیساتھ بدتمیزی پر وفاقی وزیر خرم دستگیر کا ردعمل بھی آگیا

احسن اقبال کیساتھ بدتمیزی پر وفاقی وزیر خرم دستگیر کا ردعمل بھی آگیا
احسن اقبال کیساتھ بدتمیزی پر وفاقی وزیر خرم دستگیر کا ردعمل بھی آگیا

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ احسن اقبال جیسے مزید حملے ہوئے تو لیگی کارکن بھی جواب دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے   کہا کہ اللہ کے کرم سے ہم نے عذاب عمرانی کا منہ موڑنا شروع کر دیا ہے ، عمرانی حکومت نے ملک کی معیشت اور صوبوں کے معاملات خراب کیے ، 4 سال کا ترقی کا قحط اب ختم ہونے لگا ہے،  اگر احسن اقبال جیسے حملے برقرار رہے تو ن لیگ کے کارکن بھی ایسا ہی کریں گے، ہماری سیاست سے ڈاکو ،چور اور غدار کے لفظ نکل جانے چاہئیں۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک فاشسٹ جماعت ہے، لوڈشیڈنگ میں کمی آ رہی ہے،عید کے دنوں میں بھی بہتری رہے گی، جس طرح جون کے آخر میں لوڈشیڈنگ کا چیلنج درپیش تھا وہ اب نہیں ہے، اگست کے مہینے تک اگر عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی برقرار رہی تو ضرور عوام کو ریلیف دیں گے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو عوام نے جو ووٹ ڈالے تھے اسکی عزت ہونی چاہیے ، تحریک انصاف کے کارکنوں کی فاشسٹ حکومت نے تربیت کی ہے، احسن اقبال کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں ، احسن اقبال نے بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا اور نواز شریف کی ہدایت پر عمل کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -