جنوبی افریقہ کے بار میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ کے بار میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک
جنوبی افریقہ کے بار میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پریٹوریا (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے جنوب میں واقع ٹاؤن سوویٹو میں ایک بار میں فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد اورلینڈو ایسٹ  ٹیورن میں اتوار کی صبح داخل ہوئے اور اندر موجود نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس کے بعد ملزمان ایک سفید منی بس میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ تاحال حملے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔  بی بی سی کے مطابق حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ متعددزخمی ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 19 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔