سپیکر پنجاب اسمبلی نے چوہدری شجاعت سے تعلق پر خاموشی توڑ دی

سپیکر پنجاب اسمبلی نے چوہدری شجاعت سے تعلق پر خاموشی توڑ دی
سپیکر پنجاب اسمبلی نے چوہدری شجاعت سے تعلق پر خاموشی توڑ دی

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے ہر حلقے کا سروے لوٹوں کے خلاف ہے ، چوہدری شجاعت کے ساتھ احترام کا تعلق ہے جو مرتے دم تک قائم رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ  نااہل حکمرانوں سے نجات کے لیے قوم کو 17 جولائی کو بلےکو  ووٹ دینا ہوگا۔ نااہل حکمرانوں سے نجات کے لیے قوم کو 17 جولائی کو بلےکو  ووٹ دینا ہوگا۔سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کو شکست فاش ہوگی۔

انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے کہا کہ ان کا چوہدری شجاعت سے احترام کا  تعلق ہے جو مرتے دم تک قائم رہے گا، ہمارے درمیان افواہیں پھیلانے والے ناکام و نامراد رہیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا نوٹس لے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -