سری لنکن وزیر اعظم کے گھر کو آگ لگانے والے تین مشتبہ افراد کا 10 روزہ ریمانڈ منظور

سری لنکن وزیر اعظم کے گھر کو آگ لگانے والے تین مشتبہ افراد کا 10 روزہ ریمانڈ ...
سری لنکن وزیر اعظم کے گھر کو آگ لگانے والے تین مشتبہ افراد کا 10 روزہ ریمانڈ منظور
سورس: Twitter

  

کولمبو (ڈیلی  پاکستان آن لائن) سری لنکا کے وزیر اعظم رنیل وکرما سنگھے کا گھر جلانے کے الزام میں گرفتار کیے گئے تین مشتبہ افراد کو کولمبو کے ایک مجسٹریٹ نے 10 روزہ ریمانڈ پر بھیج دیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اتوار کے روز پولیس نے سری لنکن وزیر اعظم کے ذاتی گھر کو آگ لگانے کے الزام میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز سری لنکا میں شدید ترین مظاہرے ہوئے تھے جن کے دوران بعض لوگ رنیل وکرما سنگھے کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے آگ لگادی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مزید افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -