شادی کی تقریب میں دلہن نے دولہا سے انوکھا کنٹریکٹ سائن کرالیا

شادی کی تقریب میں دلہن نے دولہا سے انوکھا کنٹریکٹ سائن کرالیا
شادی کی تقریب میں دلہن نے دولہا سے انوکھا کنٹریکٹ سائن کرالیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آسام میں ایک دلہن نے شادی کی تقریب میں اپنے دولہا سے انوکھا کنٹریکٹ سائن کرایا ہے جس کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

دلہن کی جانب سے شادی کے بعد کی شرائط پر مبنی کنٹریکٹ سائن کرایا گیا ہے جو دولہا نے خوشی خوشی سائن کیا۔ دلہن نے اس معاہدے میں ایک شرط یہ رکھی کہ دولہا اسے ساری زندگی خوش رکھے گا۔ اس کے علاوہ 15 دن میں ایک بار شاپنگ اور مہینے میں ایک بار پیزا ضرور کھلائے گا۔ دلہن نے شرط رکھی ہے کہ دولہا گھر کے کھانے کو انکار نہیں کرے گا اور اتوار کے روز ناشتہ خود بنائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -