کراچی میں بارش کے بعد شہریوں کو مشکلات،ایم کیو ایم مرتضیٰ وہاب پر برس پڑی

کراچی میں بارش کے بعد شہریوں کو مشکلات،ایم کیو ایم مرتضیٰ وہاب پر برس پڑی
کراچی میں بارش کے بعد شہریوں کو مشکلات،ایم کیو ایم مرتضیٰ وہاب پر برس پڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پریس کانفرنس کرنے کے ماہر ہیں لیکن شہریوں کو ریلیف دینے میں زیرو ہیں۔

ایم کیو ایم مرکز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ معمولی سی بارش نے مرتضیٰ وہاب کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔بارش سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب کو جبراً مسلط کر کے کراچی کو لاڑکانہ سے بدتر بنا دیا ہے۔

ایم کیو ایم ترجمان نے مزید کہا کہ اہم اور مرکزی شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے شہری سفر کرنے سے قاصر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندے کہیں نظر نہیں آرہے ہیں، مرتضیٰ وہاب میئر بننے سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی تھے، مگر 5 برس میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔