ایگرو فارم، انڈسٹری مستقبل، کچھ دوستوں کو سمجھ نہیں آتی، انکم ٹیکس لگا رہے ہیں: صدر زرداری 

ایگرو فارم، انڈسٹری مستقبل، کچھ دوستوں کو سمجھ نہیں آتی، انکم ٹیکس لگا رہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور (جنرل رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ایگروفارم، ایگرو انڈسٹری مستقبل ہے، کچھ دوستوں کوسمجھ نہیں آتی، وہ انکم ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔لاہور میں پروفیسر وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  ایگروفارم، ایگرو انڈسٹری مستقبل ہے، بڑے زمینداروں پر انکم ٹیکس لگے گا، آئی ایم ایف کی شرط ہے، ملک بنانے میں صرف مالیات نہیں اور چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وہ  آزادی اظہار رائے  اورآزادی صحافت کے ساتھ ہیں، آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے، دنیا کے سامنے اپنی بات رکھی جاسکتی ہے، لیکن اس میں بھی گروپنگ نظر آرہی ہے،گروپ بنا کر کسی مقصدکے لیے ہونے والی آزادی صحافت کے خلاف ہیں، ان پر جتنی تنقید ہوئی شاید ہی کسی اور  پر ہوئی ہو۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ  زندگی میں ہرقسم کی آزمائش آتی ہے اور ہر آزمائش کا سامنا کرنا ہے، آج محترمہ فاطمہ جناح کی ولادت کا دن ہے، ان کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی مضبوط لابی مسلم دنیا میں تقسیم لانے کے لیے اپنی طرف سے پرسپشن بنانا چاہتی ہے،  ایمان ہے جانا اس دن ہے جب مولا لے جائیگا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ زندگی میں ہر کسی پر آزمائش آتی ہے اور ہر آزمائش کا سامنا کرنا ہے، میں ٹی وی نہیں دیکھتا ٹی وی میں میری غیبت ہوتی ہے جسے اپنے لیے ثواب سمجھتا ہوں، جتنی تنقید مجھ پر ہوئی کسی اور پر نہیں ہوئی میں آزادی صحافت کے ساتھ ہوں، آج سوشل میڈیا کا دور ہے ہر بات دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں تاہم سوشل میڈیا میں بھی گروپنگ نظر آتی ہے اور کوئی مشترکہ آواز نہیں اٹھائی جاتی۔

صدر زرداری

مزید :

صفحہ اول -