ایف بی آر نے کسٹم اور ان لینڈ ریونیو افسران کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کر لیں 

          ایف بی آر نے کسٹم اور ان لینڈ ریونیو افسران کی دہری شہریت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر نے کسٹم اور  ایف بی آر  ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں۔ایف بی آر ہیڈکوارٹر سے ملک بھر کے فیلڈ فارمیشنز کو  احکامات جاری کیے گئے ہیں۔دہری شہریت  والے کسٹم  اور ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ ایک تا 21 کے ملازمین کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہری شہریت والے ملازمین کی تفصیلات 15 جولائی تک فراہم کی جائیں۔مراسلے کے مطابق کسٹم اور  ایف بی آر ملازمین اور  اہلیہ کی غیر ملکی شہریت کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ایف بی آر ہیڈکوارٹر  سے ملک بھرکے فیلڈ فارمیشنزکو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر 

مزید :

صفحہ اول -