حکومت نے صارفین کو ریلیف دینے  کا فیصلہ نیپرا کو بھجوادیا،سماعت آج ہوگی

  حکومت نے صارفین کو ریلیف دینے  کا فیصلہ نیپرا کو بھجوادیا،سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے 200یونٹ صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے ماہانہ 200یونٹ تک بجلی ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا وفاقی حکومت کی بجلی کی بنیادی ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر (آج)بدھ کو سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 200یونٹ تک کے گھریلو صارفین 3ماہ تک ٹیرف اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔نیپرا کو بھجوائی گئی حکومتی درخواست میں کہا گیا کہ اطلاق 200یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومتی درخواست میں کہا گیا کہ 200یونٹ تک صارفین کیلئے 3روپے 95پیسے سے 7روپے 12پیسے تک اضافہ منظور کیا گیا تھا۔درخواست میں کہا گیاکہ جولائی تاستمبر 2024 تک200 یونٹ والیصارفین کو ٹیرف سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

حکومت

مزید :

صفحہ اول -