سفید کرولا گینگ مقابلہ میں خاتون کی ہلاکت، کیس میں اہم پیش رفت

سفید کرولا گینگ مقابلہ میں خاتون کی ہلاکت، کیس میں اہم پیش رفت
سفید کرولا گینگ مقابلہ میں خاتون کی ہلاکت، کیس میں اہم پیش رفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں سٹیل ٹاؤن میں سفیدکرولاگینگ مقابلےمیں خاتون کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پیش رفت سامنے آگئی ۔

"آج نیوز" کے مطابق  وزیرداخلہ نے جوڈیشل انکوائری کےحکم دیدیا جوڈیشل انکوائری کےذریعےحقائق کاپتہ لگایاجائے گا ، جبکہ ڈپٹی کمشنراور ایس پی ملیر کو جوڈیشل انکوائری میں ہر ممکن معاونت کی ہدایت بھی کر دی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے جوڈیشل انکوائری پر مشتمل رپورٹ 30 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔ محکمہ داخلہ سندھ نےسیشن اینڈڈسٹرکٹ جج ملیرکوباقاعدہ مکتوب ارسال کیا تھا۔

واضح رہے کہ سفیدکرولاگینگ اور پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہو گئیں تھیں ، جبکہ اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس موبائل نے پہلے ہماری کار پر پیچھے سے فائرنگ کی، پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے پھر کار پر سائیڈ سے فائرنگ کی۔ فائرنگ کرنے کے بعد پولیس وہاں سے چلی گئی تھی ۔