حافظ فرحت عباس کی درخواست پر اینٹی کرپشن حکام سے رپورٹ طلب

 حافظ فرحت عباس کی درخواست پر اینٹی کرپشن حکام سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اینٹی کرپشن کے مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی درخواست پر اینٹی کرپشن حکام سے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے حکم دیا کہ بتایا جائے کہ حافظ فرحت عباس کی گرفتاری کسی کیس میں مطلوب ہے یا نہیں، وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن حکام نے دو انکوائریوں میں طلی کے نوٹس جاری کئے ہیں، پیش ہونے پر کسی نامعلوم کیس میں گرفتار کیا جا سکتا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ کی گرفتاری مطلوب نہیں تو کیسے گرفتار کر سکتے ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی اسی طرح انکوائری کے دوران گرفتار کیا گیا استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

 رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -