ایس ایچ اوراوی روڈ کی غیرقانونی حراست سے شہری بازیاب

 ایس ایچ اوراوی روڈ کی غیرقانونی حراست سے شہری بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)بیلف کے ذریعے ایس ایچ اوتھانہ راوی روڈ کی غیرقانونی حراست سے شہری بازیاب ہونے پرایڈیشنل سیشن جج اعجازاحمدبوسال نے ایس پی سول لائنز کوایس ایچ اوفریاد اعوان کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابرورک نے راناانتظار ایڈووکیٹ کی وساطت سے ایڈیشنل سیشن جج اعجازاحمدبوسال کی عدالت میں درخواست دائر کی اورموقف اختیار کرتے ہوئے عدالت کوبتایا کہ تھانہ راوی روڈلاہور کے ایس ایچ اوملک فریاداعوان نے ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کی گاڑی کوسیشن کورٹ لاہور کے باہر سے غیرقانونی طورپرزبردستی اپنے قبضہ میں لیا جبکہ گاڑی سے ٹرسٹ کے ڈرائیور ثاقب علی کو جوکسی ایف آئی آر میں مطلوب نہیں تھا اسے غیرقانونی طورپرحراست میں لے لیا،اس پرایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے عدالتی بیلف مقرر کیا جس نے تھانہ راوی روڈ لاہور کی چوکی سبزی منڈی سے ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے ڈرائیور ثاقب علی کوتھانہ راوی روڈ لاہورکے ایس ایچ او ملک فریاد اعوان کی غیرقانونی حراست سے بازیاب کروا کرآزاد کردیا اور ایڈیشنل سیشن جج اعجازاحمدبوسال کو سماعت کے دوران ڈرائیور ثاقب علی نے ایس ایچ اوفریادحسین کی طرف سے اپنے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیاجبکہ عدالت نے ایس ایچ اوملک فریاد اعوان کے اپنے دفاع میں دئیے جانیوالے موقف کوخلاف قانون قراردیتے ہوئے ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کی قبضہ میں لی گئی گاڑی ڈرائیور ثاقب علی کو فوری واپس کرنے جبکہ ایس پی سول لائنز لاہور کوراوی روڈ لاہور کے ایس ایچ اوملک فریاد اعوان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم صادرکیا ہے۔

کارروائی کاحکم

مزید :

صفحہ آخر -