9مئی کے پرتشدد واقعات قابل مذمت، احتجاج پر امن ہونا چاہئے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ 

9مئی کے پرتشدد واقعات قابل مذمت، احتجاج پر امن ہونا چاہئے، ترجمان امریکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         واشنگٹن(آئی این پی) امریکی حکومت نے پاکستان میں 9مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کی مخالفت کر دی،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم 9مئی کو پاکستان میں توڑ پھوڑ اورآگ لگانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پریس بریفنگ میں 9مئی حملوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ احتجاج پر امن طریقے سے کیا جانا چاہئے، ہم پر تشددکارروائیوں کی مخالفت اور جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں،حکومتوں کو قانون کے مطابق اور آزادی اظہارکے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے نمٹنا چاہئے،وزیردفاع خواجہ آصف کی طرف سے ٹی ٹی پی پر حملوں کے بارے میں سوال پر کہا پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا،ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے، پاکستان کے مختلف سویلین اداروں کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے۔

امریکہ

مزید :

صفحہ آخر -