صدر زرداری، محسن نقوی کی شجاعت سے ملاقات،خیریت دریافت کی

  صدر زرداری، محسن نقوی کی شجاعت سے ملاقات،خیریت دریافت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین اور چودھری موسی الٰہی بھی موجود تھے۔صدر مملکت  آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آناہوگا، پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ملک کے سینئر سیاستدان ہیں، ان کی پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔

 ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -