ججز سے بہتر فیصلے کی امید،مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی: بیر سٹر گوہر 

ججز سے بہتر فیصلے کی امید،مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی: بیر سٹر گوہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ججز سے بہتر فیصلے کی امید ہے، مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ہمیں ملیں گی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو زیادہ سے زیادہ وہ مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں جوّ اس کی جیتی ہوئی سیٹوں کے مطابق ہو، کسی بھی جماعت کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں دینا غیر متناسب ہے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارا حق تھا ریزرو سیٹیں ہمیں ملیں، 67خواتین اور 11سیٹیں اقلیتوں کی ہیں جو ہمیں نہیں دی گئیں، ہمیں سپریم کورٹ سے بہت امید ہے، آج کہا جاتا ہے سنی اتحاد کونسل نے کوئی سیٹ جیتی ہے یا نہیں، حامد رضا کے پیپر پر بھی سنی اتحاد کونسل لکھا ہوا تھا، پی ٹی آئی سے الائنس کی صورت میں آزاد امیدوار کے طور پر نشان الاٹ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سخت حالات میں دسمبر میں اپنے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، پاکستان کے 859 حلقوں میں ہم نے 828 کو ٹکٹس دیئے، عورتوں کیلئے بھی ترجیحی لسٹ جاری کی گئی تھی، ان کو کہا گیا تھا کہ کاغذات فائل کریں، اس کی سکروٹنی بھی ہونی مگر بد نیتی پر الیکشن کمیشن نے خواتین کی سکروٹنی 29 تاریخ تک نہیں کی۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس کے بجائے 29 کو الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا کہ ہم ان سب کی سکروٹنی 13 جنوری کو کریں گے، اسی دن سپریم کورٹ کا فیصلہ رات 11 بجے آیا مگر اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو آزاد نشانات الاٹ کردیئے،رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عوام کو حقیر ماننے کی کوشش کی گئی، ہم عوام کا مقدمہ لے کر آئے تھے، جس کو عوام نے ووٹ دیا اس کو پارلیمان میں ہونا چاہیے، ان سیٹوں کو مال غنیمت نہ سمجھا جائے،ہم نے اپنا حق عدالت سے مانگا ہے،اب عدالت اپنا فیصلہ رہنما تحریک انصاف کنول شوذب نے کہا کہ اللہ کرے ریزرو سیٹوں کا فیصلہ ٹھیک آئے، سلمان اکرم راجہ نے اعلیٰ عدالت میں عوام کی آواز پہنچائی، سلمان اکرم راجہ نے تمام پارٹی ورکرز خواتین کی ترجمانی کی، امید ہے خواتین کی نشستیں ان کو ملیں گی۔

بیرسٹر گوہر

مزید :

صفحہ آخر -