پی ٹی آئی نے ن لیگ، پیپلز پارٹی کو قوم اور تاریخ کا مجرم قرار دیدیا

پی ٹی آئی نے ن لیگ، پیپلز پارٹی کو قوم اور تاریخ کا مجرم قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                  اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی  نے مینڈیٹ چور نون لیگ اور ان کی کلیدی شراکت دار پیپلز پارٹی کو قوم، سیاست اور تاریخ کے مجرم قرار دیدیاترجمان تحریک انصاف کے مطابق جمہوریت کی تباہی کا پورا منصوبہ جمہوریت کی غدار جماعتوں کی معاونت سے پایا تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے ریٹائرڈ ججوں کی تعیناتیوں کا معاملہ جمہور کو جمہوریت و انتخاب سے کلیتاً مائنس کرنے کے مکروہ منصوبے کا حتمی فیز ہے،کرپٹ، بے ایمان، حریص اور بے ضمیر جماعتوں نے آئین، قانون اور جمہوریت کی اجتماعی قبر کھودنے کے ہر مرحلے پر مارشل لائی گور کنوں کا پورا پورا ساتھ دیا،2 سال کی وحشت و حیوانیت سے عمران خان اور انکی جماعت سیاست سے مائنس نہ ہونے پر عوام کو پورے انتخابی عمل سے منفی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، ترجمان تحریک انصاف  نے اپنے بیان میں کہاکہ عمران خان کی گرفتاری اور 9 مئی کا فالس فلیگ آپریشن عوام کو منفی کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ تھا،بلّے کا نشان چھیننا، کمپرومائزڈ انتظامی افسروں کو انتخاب کروانے کا ذمہ سونپنا اور تحریک انصاف کے امیدواروں پر انتخاب میں حصہ لینے کے تمام راستے بند کرنا دوسرا مرحلہ تھا انٹرنیٹ بند کرکے اور میڈیا کو جکڑ کر پولنگ کروانا اور نتائج میں تاریخ کا بدترین ردوبدل کرتے ہوئے فارم 47 کا ذلّت آمیز چھاپہ خانہ لگانا تیسرا مرحلہ تھا، عدالتیں اور الیکشن کمیشن اس ڈاکہ زنی کے پورے سلسلے کے پاسبان اور نون لیگ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ریاستی ڈاکوؤں کے سیاسی آلہ کار ہیں کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے قاضی اور سکندر راجہ کی کرامات کو عیاں کیا تو ان دونوں کے سرپرستوں نے آئین و قانون پامال کرکے اس کی زباں بندی کروائی، ریٹائرڈ ججوں کی بطور ٹربیونلز تعیناتیوں کا قانون عدلیہ کو مجرم الیکشن کمیشن کے تابع کرنے کاریاستی نسخہ ہے پی ٹی آئی  چوروں اور چوکیداروں کے گٹھ جوڑ سے پھیلنے والے گند کو عوامی قوت سے ٹھکانے لگائیگی اور نظام کو مجرموں کی آلائشوں سے پاک کریگی۔

پی ٹی آئی 

مزید :

صفحہ آخر -