پاکستان فلور ملز کا آج گند م کی واشنگ روکنے، کل سے ملیں بند کرنے کا اعلان 

پاکستان فلور ملز کا آج گند م کی واشنگ روکنے، کل سے ملیں بند کرنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کیخلاف آج سے گندم کی واشنگ روکنے اور کل سے غیر معینہ مدت کیلئے فلور ملیں بند کرنے کا اعلان کردیایہ اعلان پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عامر عبداللہ نے چوہدری محمد یوسف ودیگر عہدیداروں کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے یہ آخری الٹی میٹم ہے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو کراچی سمیت ملک بھر کی فلور ملیں جمعرات سے بند کردینگے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار روٹی پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، حکومت عام آدمی کی روٹی پر نظر رکھنے کے بجائے اس پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرے، ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہونے سے فی کلوگرام آٹے کی قیمت میں 8روپے کا اضافہ ہوجائیگافلور ملوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں ناکامی کے بعد فلور ملوں کو ریونیو وصولیوں کی ذمہ داری دے رہی ہے بھینس کالونیوں اور مویشیوں کو چوکر کی سپلائی بند کردی جائیگی اور جمعرات 11جولائی سے ملک بھر کی فلور ملیں غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردینگے فلور ملوں میں پسپائی اس وقت تک بند رکھیں گے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے ایف بی آر میں رشوت ستانی کا بازار گرم ہوجائیگافلور ملوں کو پابند رکھنے کے بجائے انہیں آزاد رکھا جائے۔

فلور ملز

مزید :

صفحہ آخر -