سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 81ہزار کی حد کو چھو کر واپس

  سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 81ہزار کی حد کو چھو کر واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، انڈیکس پہلی بار81 ہزارکی سطح عبورکرگیا۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس پہلی بار81 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ مارکیٹ میں انڈیکس 81 ہزار 87 پوائنٹس کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوا۔ مارکیٹ میں سرمائے کے حصول کے لیے حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس 81 ہزار سے نیچے  آ گیا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا۔دن بھر مجموعی طورپر450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 216 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 190 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ میں 60 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 27 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2362 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی کمی سے 245000 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کی معمولی کمی سے 210048 روپے ہو گئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -