دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی پنجاب میں رجسٹریشن کا فیصلہ 

دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی پنجاب میں رجسٹریشن کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آن لائن) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے پاکستان کے دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی پنجاب میں رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی موٹر برانچ کا سسٹم اپ لوڈ ہونے کے بعد آئندہ ماہ سے سندھ، بلوچستان اور کے پی کے میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی پنجاب میں رجسٹریشن ہو سکے گی جس کے بعد ان گاڑیوں کو پنجاب کا نمبر الاٹ کر دیا جائے گا۔ ڈی جی ایکسائز کے مطابق اس اقدام کا مقصد لاہور سمیت پنجاب بھر میں چلنے والی دیگر صوبوں کی رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں گاڑیوں کی فروخت کے وقت پریشانی نہ اٹھانی پڑے جبکہ ان گاڑیوں کے مالکان کو اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے وقت صرف رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگی باقی تمام فیڈرل ٹیکس جو وہ پہلے ادا کر چکے ہیں سے وصول نہیں کئے جائیں گے۔

 رجسٹریشن

مزید :

صفحہ آخر -