محرم میں کم سے کم علاقوں میں موبائل فون جام کرینگے، نورالامین 

محرم میں کم سے کم علاقوں میں موبائل فون جام کرینگے، نورالامین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کم سے کم علاقوں میں موبائل فون جام کریں گے، پورے لاہور کی موبائل فون سروس جام کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں۔ ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کیساتھ مل کر موبائل فون کم سے کم جام کرنے پر از سر نو جائزہ لے رہے ہیں  پورے لاہور میں موبائل فون جام کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں کوشش کریں گے جہاں انتہائی ضروری ہو وہاں موبائل فون سروس جام کریں۔ ہوم سیکرٹری نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کے حکم پر کابینہ کمیٹی نے ڈویژنز کے دورے شروع کر دئیے ہیں، ان دوروں کے دوران محرم الحرام کی مجالس کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

نورلاامین مینگل

مزید :

صفحہ آخر -