کلسٹر کا فائدہ نہیں نقصان بہت زیادہ ہوا،سعید احمد ملک

  کلسٹر کا فائدہ نہیں نقصان بہت زیادہ ہوا،سعید احمد ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) چیئرمین ہوپ پنجاب سابق ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک فریضہ حج کی ادائیگی اور حج آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد اپنے قافلے کے ہمراہ مدینہ سے لاہور پہنچ گئے، واپسی پر روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا حج 2024ء مشکل حج تھا کچھ مسائل وزارت مذہبی امور کی طرف سے مسلط کردہ فیصلوں کی وجہ سے تھے مشکلات کے باوجود حج آرگنائزر کا حجاج کے ساتھ کی گئی کمٹمنٹ کو پورا کرنا قابل ستائش ہے۔سعید احمد ملک نے کہا وزارت مذہبی امور سرکاری اور پرائیویٹ سکیم دونوں کے لئے یکساں سہولیات کی فراہمی کے لئے میکنزم بنائے،سارے وسائل سرکاری سکیم پر لگا کر سب اچھا کہنا ٹھیک عمل نہیں۔ سرکاری سکیم کے70 ہزار حجاج کے لئے 2400 معاونین سرکاری اخراجات پر لگانا اور پرائیویٹ سکیم کے80ہزار حجاج کے لئے 200 معاونین دینا زیادتی ہے۔ سعید احمد ملک نے کہا کلسٹر کا فائدہ نہیں نقصان بہت زیادہ ہوا ہے منظم کی زیادتیوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔ زون کی پاکستان حج مشن کی طرف سے تقسیم اور چار طرح کے اکاؤنٹ بنیادی مسال کی جڑ ہیں۔ کلسٹر کے تمام سٹیک ہولڈرز کے پاس سب آئی ڈی نہ ہونے سے بھی مسائل نے جنم لیا۔ گورنمنٹ چالیس روزہ حج کرے، پرائیویٹ سکیم کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کریں۔لانگ ٹرم حج پالیسی ایک ساتھ جاری کی جائے، سرکاری کے ساتھ پرائیویٹ کی بکنگ اکٹھی ہونا چاہئے۔سعید احمد ملک نے پیٹرن انچیف ہوپ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی خدمات کو سراہا،ثناء اللہ خان، امتیاز چودھری کو خراج تحسین پیش کیا۔