جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کے  بعد موبائل فون بھی مہنگے

جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کے  بعد موبائل فون بھی مہنگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) ٹیکسز  کے بعد موبائل فونز بھی  مہنگے ہوگئے۔ 18فیصد جی ایس ٹی کے بعد قیمتوں میں 36 ہزار وپے تک کا اضافہ ہوگیا۔وفاقی بجٹ میں موبائل فون پر 18 فیصد جی ایس ٹی کا اطلاق ہوگیا۔25ہزار روپے والا فون 4 ہزار روپے مزید مہنگاہوگیا۔50ہزارمالیت کے فون کی قیمت میں  9ہزارروپے تک اضافہ ہواہے ایک لاکھ روپے مالیت کا فون 18 ہزار روپے مہنگا ہوگیا اورایک لاکھ50 ہزار مالیت کا فون 19 ہزار روپے تک مہنگا ہوگیا۔دولاکھ مالیت والا موبائل فون 36 ہزار روپے تک مہنگا ہوا۔