کسان کارڈ کیلئے دو لاکھ75ہزار کاشتکاروں کی رجسٹریشن

  کسان کارڈ کیلئے دو لاکھ75ہزار کاشتکاروں کی رجسٹریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے لیے 2 لاکھ 75 ہزار کسانوں کی رجسٹریشن ہوگئی، 1 لاکھ کاشتکاروں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکاہے۔2 لاکھ 50 ہزار کسان کارڈ ز کی مینو فیکچرنگ کا عمل حتمی مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے۔ 1لاکھ کاشتکاروں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکاہے10 اگست سے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ بنک آف پنجاب کی متعلقہ شاخوں میں دستیاب ہوں گے اور کاشتکاروں کو میسر ہو نگے15اکتوبر سے کاشتکار وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ سے خریداری کرسکیں گے۔ کسان کارڈ کے ذریعے 1 لاکھ 50 ہزار روپے تک بلا سود آسان قرضہ کی سہولت میسر ہوگی۔