میٹرک کے حالیہ نتائج  حوصلہ افزاء ہیں،ٹیچرز یونین

  میٹرک کے حالیہ نتائج  حوصلہ افزاء ہیں،ٹیچرز یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے قائم مقام مرکزی صدر انا انوار، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، نادیہ جمشید،جام صادق،طارق زیدی بشارت چٹھہ، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، افضل کیانی، چوہدری رفیق،طاہر وڑائچ، ظفر جمال،رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، مرزا اختر بیگ، عابد محمود ڈوگر صفدر کالرو، شکیل احمد چوہدری، منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ میٹرک کے حالیہ نتائج سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اساتذہ  نامساعد حالات اور شدید وسائل کی کمی کے باوجود بہترین نتائج دے رہے ہیں اگر حکومت اپنی ذمہ داریاں اور فرائض پورے کرے تو اس سے بھی بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔

 ایک لاکھ سے زائد اساتذہ و ہیڈز کی خالی آسامیوں، سائنس و آئی ٹی لیبز میں سازو سامان کی شدید کمی اور سکولوں کے انتظام و انصرام کے لیے ملنے والا قلیل نان سیلری بجٹ کے باوجود اساتذہ اپنی بساط کے مطابق بہترین نتائج دے رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت 13 ہزار تعلیمی اداروں کو نان پرفارمنگ کی آڑ میں پرائیویٹ منجمنٹ کے حوالے کرنے پر تلی ہوئی ہے جن سکولوں میں گزشتہ 6 سالوں سے ایک استاد بھی بھرتی نہیں کیا گیا انہیں پرائیویٹ منجمنٹ کے حوالے کرنا نظام تعلیم کو تباہ کرنے کے مترادف ہے حکومت تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور وسائل مہیا کرے اساتذہ 100 فیصد نتائج دینے کو تیار ہیں لہذا حکومت 13 ہزار تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ منجمنٹ کے حوالے کرنے کا اقدام واپس لے اور اساتذہ و تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دے