آذربائیجان کے صدر 11 جولائی  سے  پاکستان کا سرکاری دورہ  کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ 

  آذربائیجان کے صدر 11 جولائی  سے  پاکستان کا سرکاری دورہ  کریں گے،ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 سے 12 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر ہم منصب صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔آذربائیجان کے صدر وزیر اعظم  شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہوگی۔دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔

 دفتر خارجہ 

مزید :

صفحہ اول -