ڈالر کی قیمت مصنوعی، بجلی کا یونٹ 100روپے سے اوپر جائیگا: عمر ایوب

  ڈالر کی قیمت مصنوعی، بجلی کا یونٹ 100روپے سے اوپر جائیگا: عمر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجٹ پاکستانی عوام کیخلاف معاشی دہشتگردی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے خود کہا بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، بجلی کا یونٹ آئندہ کچھ دنوں میں 100روپے سے اوپر جائیگا، ڈالر مصنوعی قیمت 275روپے ہے، آئندہ دنوں میں 300سے اوپر جائیگا۔ انہوں نے کہا بے بنیاد سیاسی اور جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کو جیل کے اندر رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے، یہ تمام کیس ختم ہونے والے ہیں،ان کے پاس صرف عدت کیس کا بہانہ ر ہ گیا ہے، یہ سارے لوگ پھر انہی عدالتوں میں گھومتے پھرتے نظر آئیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فارم 47کے پی ایم اور نادان حکومت نے خود اپنے بلیڈ سے شہ رگ کاٹی ہے، انہوں نے خود پھانسی کے پھندے کے پر چڑھ کر پھندا گلے میں ڈالا ہے،1984میں ایک کتاب اینیمل فارم لکھی گئی تھی، وہی چیزیں اب ہو رہی ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ میں نے دنیا میں بہت سے نادان لوگ دیکھے ہیں، موجودہ حکومت جیسی نادان حکومت کبھی نہیں دیکھی۔

عمر ایوب

مزید :

صفحہ اول -