خیبرپختونخوا دہشتگردی کے باعث  زیادہ متاثر ہوا،فیصل کنڈی

خیبرپختونخوا دہشتگردی کے باعث  زیادہ متاثر ہوا،فیصل کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ امن ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، بحیثیت پاکستانی اور خیبرپختونخوا کا شہری ہمیں امن و امان کے قیام کیلئے اجتماعی کردار ادا کرنا ہے،خیبرپختونخوا صوبہ دہشتگردی کے باعث بہت زیادہ متاثر ہواہے، دہشتگردی میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ کو مختلف شعبوں میں خصوصی رعایت ملنے کے حق میں ہوں، صوبہ کی تاجر برادری کا معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہے، ہم سب نے ملکر اجتماعی کوششوں سے صوبہ کو تمام شعبوں میں ترقی کیجانب گامزن کرنا ہے،افغانستان کے ساتھ 7 گیٹ ویز ہیں وہ کھل گئے تو وسط ایشیاء تک کاروباری ترقی کا سفر شروع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہارانہو ں نے منگل کے روز سرحد بزنس الائنس کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ تنظیم تاجران کے صدر ملک مہر الٰہی کی قیادت میں نمائندہ وفد میں سرحدبزنس الائنس کے چیئرمین سیدظاہرعلی شاہ،عدنان جلیل، بخت میر درانی، فیصل کاکا خیل، محمد اورنگزیب سمیت دیگر تاجر برادری کے عہدیدار و نمائندے شامل تھے۔وفد نے گورنر کو صوبہ میں بزنس کمیونٹی اور کاروباری سطح پر درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔وفد نے حالیہ بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافہ اور دیگر ٹیکسز سے متعلق کاروباری طبقہ کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

فیصل کنڈی

مزید :

صفحہ اول -