ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد 

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویعنل ایس پیز کی شرکت۔تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اقدام قتل، زیادتی، اغواء، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور ڈکیتی کے 43 مقدمات زیر بحث آئے بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیامدعی قمر الزمان، محمد آصف اور محمد عمران قتل جبکہ مشتاق احمد اور ذوہیب اقدام قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے مدعیہ ساجدہ انور امانت میں خیانت، عائشہ شہزادی اور علی شاہ چیک ڈس آنر جبکہ علی خان اغواء کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے۔

ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود  نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے تفتیش میرٹ نہ کرنیوالے متعدد تفتیشی افسران کی سرزنش، وارننگ اور شوکاز نوٹسز جاری۔شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ئ

مزید :

علاقائی -