سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے جوانوں کا جذبہ لائق تحسین‘فیصل کامران

 سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے جوانوں کا جذبہ لائق تحسین‘فیصل کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ر محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے پولیس جوانوں کا جذبہ لائق تحسین ہے۔ انتھک محنت کرنے والے افسران وجوانوں کی ہر سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کرنے والے افسران وجوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ سب انسپکٹرمحمداسرار، ہیڈ کانسٹیبل نعیم اور کانسٹیبل سکندر حیات انعامات حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔ محمد فیصل کامران نے مزید کہا کہ امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اسی جذبے سے فرائض انجام دیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف تگڑے ہو کر کام کریں، ہر قسم کی سپورٹ مہیا کی جائے گی۔ 

مزید :

علاقائی -