4رکنی موٹر سائیکل چور گینگ  گرفتار،مقدمات درج

4رکنی موٹر سائیکل چور گینگ  گرفتار،مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) اتھانہ ریس کورس  پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کاروائی کر کے چار رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتارکر لیا ملزمان نے پچھلے ایک ماہ میں علاقہ تھانہ شالیمار،گجرپورہ اور مغل پورہ میں 28 سے زیادہ وارداتیں کی تھیں ملزمان گن پوائنٹ پر عوام سے موٹر سائیکل، بٹوا اور موبائل لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے ملزمان میں  شہزاد، فیضان، اویس اور عاطف شامل ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، 2 پسٹل 30 بور و گولیاں اور نقدی رقم برآمد کر لی ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ کر دیا گیا۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ایس ایچ او تھانہ ریس کورس ذوالقرنین اور پولیس ٹیم کو بروقت کاروائی کرنے پر شاباش دی۔ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے کہا کہ سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام الناس کی جان و مال کے سوداگر کیفر کردار تک پہنچائے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -