شہری کے قتل میں  ملوث ملزم گرفتار

 شہری کے قتل میں  ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہو ر کے نوٹس پر پولیس نے کارروائی کرکے شہری مقصود ڈار عرف بھولا کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے ملزم نعمان عرف نوما گرفتار کر لیا  انچارج انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ معین الیاس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا ملزم نے شہری مقصود ڈار عرف بھولا کو معمولی رنجش پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا انچارج انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ معین الیاس نے کہا کہ ملزم نعمان عرف نوما قتل کی سنگین واردات کے بعد ضلع ننکانہ صاحب فرار ہو گیا تھا۔

علاوہ ازیں ملزم چوری کے موبائل فونز سستے داموں خرید کر آگے فروخت بھی کرتا تھاملزم کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں چوری کے درجنوں مقدمات ٹریس کیئے ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے کہا کہ ملزم کو مضبوط چالان مرتب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گاشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

مزید :

علاقائی -