لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانوں کو بڑھایا جائیگا‘ سی ٹی او

 لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانوں کو بڑھایا جائیگا‘ سی ٹی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں لین لائن، سٹاپ لائن، زیبراکراسنگ سرفہرست ہے، رواں سال 7لاکھ سے زائد ای چالان کیے گئے۔ سی ٹی او نے بتا یا کہ لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ای چالان شہریوں کے گھروں میں بھجوائے جا رہے ہیں سیف سٹی کیمروں میں 48 ہزار خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں جن میں 6ہزار 209شہریوں نے جان بوجھ کر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کی 5ہزار گاڑیوں نے اوورسپیڈنگ،2ہزار شہریوں نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی، 41 ہزار سے زائد شہریوں نے لین لائن، سٹاپ لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جبکہ رواں سال 7لاکھ 41ہزار وہیکلز کو لین لائن ڈسپلن کیخلاف ورزی پر چالان ٹکٹس دیے جا چکے ہیں۔دوسری جانب سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ لین لائن ڈسپلن اور زیبرکراسنگ کی خلاف ورزی پر جرمانوں کو بڑھایا جائے گا  سڑکوں پر لین لائن اور روڈ مارکنگ کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے، ماڈل روڈز پر لین لائن ڈسپلن پر مزید سختی کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -