تخت بھائی،ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران کیساتھ میٹنگ منعقد

  تخت بھائی،ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران کیساتھ میٹنگ منعقد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر)نوتعینات ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل کے زیرصدارت سرکل ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران کیساتھ میٹنگ منعقد۔..میٹنگ میں تعارفی ملاقات کے دوران مختلف امور پر دوطرفہ تبادلہ خیال کیا گیا جس میں  افسران بالا کی احکامات کے پیش نظر شرکاء میٹنگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی تخت بھائی شکیل خان نے کہا کہ تمام ذمہ دار افسران اپنے تھانہ جات و چوکیات کی سیکیورٹی انتظامات مزید موثر و منظم بنائیں سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نا قابل برداشت ہوگا. علاقوں میں گشت، ناکہ بندی کے عمل کو مؤثر بنائیں تاکہ سماجی جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے.انٹریس مقدمات کو ٹریس آوٹ کرنے سمیت زیر تفتیش مقدمات کو بر وقت اور میرٹ کی بنیاد پر یکطرفہ کرنے،  مجرمان اشتہاری کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھاتے ہوئے اور اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر ان کی گرفتاریاں عمل میں لانے.. سمیت عادی جرائم پیشہ افراد و دیگر (منشیات فروشان، قبضہ مافیا، سود انڈر پلے وغیرہ میں ملوث افراد) کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی خصوصی ہدایت کی گئی..انہوں نے افسران سے مزید کہا شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قیام امن کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے، علاقہ معززین، مشران کے تعاون سے سماجی و معاشرتی برائیوں کی روک تھام کرینگے۔