ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے میڈیکل سٹور سے 22 لاکھ لوٹ لئے

ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے میڈیکل سٹور سے 22 لاکھ لوٹ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رینالہ خورد (تحصیل رپورٹر) تھانہ سٹی رینالہ کے علاقے میں مکمل ڈاکو راج " تاجر غیر محفوظ ہوگئے ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور آج دو مسلح ڈاکوں نے دن دیہاڑے زم زم میڈیکل سٹور سے 22 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ دوکان کے مالک ناظم علی اور محمد ندیم نے بتایا کہ انہوں نے رقم بینک سے نکلوا کر دوکان میں پیئمنٹ کرنے کے لئے رکھی تھی۔ادھر انجمن تاجران کے صدور چوہدری شکیل احمد۔ چوہدری ندیم اکرم۔ سرفراز انجم اور آصف مون بھٹی نے تمام شہر میں شٹر ڈاؤن احتجاج کی کال دے دی ہے ان کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس کی کارکردگی زیرہ ہے یہاں کسی کرائم فائٹر  ایس ایچ او کی ضرورت ہے۔