پیسکو، اووربلنگ کے خاتمے کیلئے پروریٹا بلنگ سسٹم کا اطلاق

پیسکو، اووربلنگ کے خاتمے کیلئے پروریٹا بلنگ سسٹم کا اطلاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        پشاور(سٹی رپورٹر) پیسکو ریجن میں بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے پروریٹا بلنگ سسٹم کا اطلاق کیا گیا ہے جس سے اضافی یونٹس ڈالے جانے پر یہ سافٹ وئیر خود بخود یونٹس کو کم کر کے صرف استعمال شدہ یونٹس چارج کرتا ہے جس سے اوور بلنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ پروٹیکٹڈ کنزیومرز کی تعدا د میں بھی اضافہ ہواہے۔ پیسکو کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بعض اوقات میٹر ریڈرز کیجانب سے تاخیر سے یا قبل از وقت ریڈنگ کرنے کے باعث صارفین کو اوور بلنگ کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس سے کچھ صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل جاتے تھے۔ تاہم اس جدید سافٹ وئیر کے اطلاق سے یونٹس خود بخود ایڈجسٹ کر کے صارفین کوصرف استعمال شدہ یونٹس کا ہی بل چارج کیا جاتا ہے جس سے پروٹیکڈ صارفین کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔البتہ سوشل میڈیا پر غلط خبر وائرل کی جا رہی ہے کہ اس سافٹ وئیر کیوجہ سے صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل جاتے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2024میں پروریٹا بلنگ سسٹم کے اطلاق سے پہلے پیسکو کے پروٹیکٹڈ کنزیومرز کی تعداد 18لاکھ50ہزار تھی جبکہ پروریٹا بلنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد اپریل 2024میں پروٹیکٹڈ کنزیومرز کی تعداد 22لاکھ 17ہزار ہوگئی۔ اس کے علاوہ مئی 2024میں پروٹیکٹڈ کنزیومرز کی تعداد 24لاکھ62ہزار سے زائد ہو گئی تھی۔مزید یہ کہ موسم گرما میں بجلی کے استعمال میں اضافے سے کچھ صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل جاتے ہیں۔