تخت بھائی،عوامی گرینڈ جرگہ کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس

تخت بھائی،عوامی گرینڈ جرگہ کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)عوامی گرینڈ جرگہ کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس زیر صدارت سابق تحصیل ناظم حاجی معاذاللہ خان مسکن درویشاں میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے سیاسی سماجی مذہبی صحافیوں اور تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں تخت بھائی یوتھ پارلیمنٹ کے بانی علامہ محمد صدیق، جے یوائی کے حاجی دوست محمد درویش اور قاضی محمد اقبال عوامی نیشنل پارٹی کے میاں طاہر ایڈوکیٹ تحصیل صدر میاں نصراللہ باچہ محمد ایوب یوسفزئی پی ٹی آئی کے ناظم ڈاکٹر حفیظ الوہاب حنیف خان چیرمین جماعت اسلامی کے نعمان یوسف ناظم ارشاد احمد خان انجمن تاجران کے چیئرمین حسن خان صدر حاجی محمد طارق خان تحریک تحفظ تخت بھائی کے چیرمین الحاج سردراز خان، مینابازار کے صدور حاجی افتاب مہمند محسن خان صدام خان جواد خان تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی کے توصیف احمد میدانی، سابق تحصیل ناظم حاجی گل داد خان،چیرمین سیدالرحمان، پی پی پی کے حاجی جہان زیب، امجد خان، یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہزاد خان، کونسلر محی الدین خان، چیرمین سردار خان، پی ٹی ایم کے عادل خان، واجد خان،نجیب اللہ خان، جوہر خان، محمد طیب میڈیسن ایسوسی ایشن  حاجی محمد یوسف عبدالظیم سعید اللہ خان اور تخت بھائی پریس کلب کے صدر مسلم خان صابراور خدائی خدمتگار حاجی محمد زبیر اور فرمان ھشتنغرے  نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 جولائی بروز ہفتہ بوقت سہہ پہر4 بجے مین ملاکنڈ روڈ پر ایک آمن کے حوالے احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں موجود صورتحال اور امن وامان کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا.