جرائم پیشہ عناصر گرفتار چرس و نا جائز اسلحہ 

جرائم پیشہ عناصر گرفتار چرس و نا جائز اسلحہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چناب نگر (نامہ نگار)جرائم پیشہ عناصر گرفتار چرس و نا جائز اسلحہ تفصیلات کے مطابق سرکل لالیاں کے تھانہ محمد والا پولیس نے منشیات فروش کو ترکھاناں سے گرفتار کیا ملزم فاضل سے 1440گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ کانڈیوال پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان غلام رضا اور غلام اکبر کو گرفتار کر کے نا جائز اسلحہ دو بندوقیں 12بور بمعہ گولیاں برآمد کیں۔