باڑہ، شارٹ سرکٹ سے مقامی صحافی کے گھر آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ  کا ڈھیر بن گیا

باڑہ، شارٹ سرکٹ سے مقامی صحافی کے گھر آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باڑہ(نمائندہ پاکستان) باڑہ عالم گودر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مقامی صحافی شاہ نواز آفریدی کے گھر کے ایک کمرے میں آگ لگنے سے کمرے کے اندر پڑا لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر  راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ذرائع۔ واقعات کے مطابق باڑہ سے تعلق رکھنے والا مقامی صحافی کے گھر آگ لگنے سے لاکھوں  روپے کا نقصان ہوا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ باڑہ پریس کلب کے  جائنٹ سیکرٹری و ٹرائبل نیوز نیٹ ورک (ٹی این این) پشاور سے وابستہ صحافی شاہ نواز آفریدی کے گھر علی الصبح بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ایک کمرے کے اندر جہاں گھر کا زیادہ تر سامان پڑا ہے وہاں آگ لگ گء جس سے بچوں کے سکول پینٹس، شرٹس، قیمتی گرم کپڑے، جوتے اور سائیڈ ٹیبل مکمل طور جل گئے جبکہ ایک عدد کاونٹر، پانی کا پمپ، کپڑوں کی الماری اور مائیکرو ویو اوون وغیرہ جذوی طور پر جل چکے ہیں جس سے قریباً لاکھ روپے تک کا مالی نقصان ہوا۔ ان کے مطابق صبح سویرے نماز کے وقت گھر کے افراد کو آگ کا پتہ لگ گیا جس کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔