کراچی: منعم ظفر نے منصورہ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

کراچی: منعم ظفر نے منصورہ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے لیاقت آباد ٹاؤن میں چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ منصورہ اسپورٹس کمپلیکس اور اپنا انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلبرگ فاروق نعمت اللہ سمیت وائس چیئرمین لیاقت آباد ڈائریکٹر پارک ریحان ہمدانی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کراچی نے اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نمائندے منتخب کیے۔دیانت امانت اور خدمت جماعت اسلامی کا اثاثہ ہے۔ چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب نے اپنے خطاب میں کہا جماعت اسلامی جو وعدہ کرتی ہے الحمدللہ وہ پورا کرتی ہے انشا اللہ ترقی کا سفر آگے بڑھے گا انہوں نے مزید کہا اگر سوچ اور نیت اچھی ہوتو ہر کام ممکن ہے۔