کراچی:شادی شدہ بہن کو گولی مار کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی:شادی شدہ بہن کو گولی مار کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ گلشن غازی میں شادی شدہ بہن کو گولی مار کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، مقتولہ لڑکی گھر کے قریب ہی رہائش پذیر تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں گھر میں فائرنگ سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ گھر کے اندر بہن کو قتل کرنے والے ملزم سفیان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے بہن کوقتل کیا تھا۔اتحاد ؤٹان پولیس نے صرف3 گھنٹے میں مفرورملزم کوگرفتارکیا، مقتولہ لڑکی شادی شدہ اور گھر کے قریب ہی رہائش پذیرتھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا ہے، جو مانسہرہ سے خریدا گیا تھا تایم مزید تفتیش جاری ہے۔