صوابی، زبانی تکرار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،راہگیر بچہ زخمی 

صوابی، زبانی تکرار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،راہگیر بچہ زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورو رپورٹ) موضع ٹوپی میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  راہگیر بچہ زخمی ہو گیا جبکہ موضع بٹاکڑہ ونڈ میں نوجوان نے بہن سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتارکر لیے قمر آفتاب نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے محلہ مٹونہ میں موجود تھے کہ اس دوران اطلاع ملی کہ ان کے بھائی محمد آفتاب پر فائرنگ ہوئی جب وہ جائے وقوعہ شہیدان لار محلہ مٹونہ پہنچے تو وہ اسلحہ آتشین سے گولی لگنے سے قتل شدہ پڑا تھا جبکہ ملزم عاقب زادہ کی فائرنگ سے غضنفر کے قریبی گھر کے بیرونی دروازے پر موجود 6 سالہ بچہ محمد حاشر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا وجہ عناد مقتول محمد آفتاب اور ملزم عاقب زادہ کے مابین زبانی تکرار بیان کی گئی ہے اطلاع ملتے ہی ٹوپی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکر لیا دریں اثناء موضع بٹاکڑہ میں گھر کے اندر فائرنگ کرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جمعہ گل سکنہ باجوڑ حال بٹاکڑہ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر کے صحن میں سوئے ہوئے تھے کہ شب ایک بجہ فائرنگ کی اور سن کر دیکھا کہ بندوق سے مسلح ان کا بیٹا مختیار کمرے سے باہر آکر جا رہے تھے جب وہ کمرے کے اندر چلا گیا تو ان کی بیٹی اور عمران عرف بہلول قتل شدہ پڑے تھے رپورٹ میں وجہ عناد گھریلو ناچاقی بیان کی گئی ہے پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،