کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شاہراہ فیصل کار ساز پل کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔کراچی میں بہادرآباد کے علاقے شاہراہ فیصل کار ساز پل کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ آصف ولد جنید اقبال کے نام سے کی گئی۔فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا جبکہ علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔