سلام ائیر لائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مسقط روانہ

  سلام ائیر لائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مسقط روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) مسقط کی سلام ایئر نے رنگا رنگ تقریب میں اسلام آباد سے مسبقط کے لئے اڑان بھر لی، آج لاہور سے پہلی پرواز روانہ ہو گی اس موقع پر لاہور ایئر پورٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد ہو گا۔مسقط سے سلام ایئر کی مینجمنٹ لاہور پہنچ گئی میاں ٹریول کی طرف سے سلام ایئر کے لاہور سے آپریشن کے آغاز کے موقع پر ٹریول ٹریڈ کے لئے خصوصی تحائف۔یاد رہے میاں گروپ کے نوول ٹریول کو سلام ایئر کا پاکستان میں جنرل سیلز ایجنٹس مقرر کیا گیا ہے۔ سلام ایئر نے سیالکوٹ، ملتان، کراچی، پشاور کے بعدگزشتہ روز اسلام آباد سے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔آج لاہور سے پہلی پرواز مسقط روانہ ہو گی آج ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی میاں گروپ کے چیئرمین میاں عامر سعید ہوں گے۔ سول ایوی ایشن ایئر پورٹ کے افسران کے علاوہ سلام ایئر نوول ٹریول کا سٹاف تقریب میں شریک ہو گا۔لاہور سے تین ہفتہ وار پروازوں کا آغاز ہو رہا ہے چیئرمین میاں گروپ میاں عامر سعید نے لاہور سے سلام ایئر کی پہلی پرواز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے اہل لاہور کا درینہ مطالبہ آج پورا ہو رہا ہے سب سے سستی اور اچھی پرواز شروع ہو رہی ہے۔لاہور،مسقط، جدہ اور مدینہ کے لئے بھی آغاز ہو گا اب اہل لاہور کو سستا عمرہ کا ٹکٹ مل سکے گا میاں گروپ کے ملک بھر یں دفاتر خدمت کے لئے موجود ہوں۔

سلام ائیر لائن