پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے جاری، فارمز کیلئے طالب علموں کا رش

 پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے جاری، فارمز کیلئے طالب علموں کا رش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر کے تمام بورڈز میں سال 2024 کے میٹرک امتحانات کے نتائج کے بعد طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کے لئے ملک بھرکے 151 شہروں میں موجود پنجاب کالج کیمپسز کا رخ کیا ہے اور داخلہ فارمز کے حصول کے لئے لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ طالب علممحدود نشستوں پر میرٹ سکالر شپ کے لئے مقررہ تاریخوں میں اپلائی کریں طلباء وطالبات اور ان کے والدین کے مطابق پنجاب کالج میں داخلہ کواولین ترجیح دینے کی وجہ ان کا پنجاب کالجز کے اعلی تعلیمی معیار پر بھرپوراعتماد اور انٹرمیڈیٹ نتائج ہر سال ٹاپ پوزیشنزکا حصول ہے اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ہرسال پوزیشن ہولڈرز کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی عکاس ہے کہ یہاں اساتذہ طالب علموں کی صلا حیتوں میں نکھار پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سر گرمیاں بھی طالب علموں کو ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دیتی ہیں۔ان کے نزدیک معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے پنجاب کالج کاطریقہ ء کار بہترین ہے اور یہی وجہ ہے کہ معیاری تعلیم کے حصول کے لئے والدین اورطلباء وطالبات پنجاب کالجز کو ہی فوقیت دیتے ہیں۔

پنجاب کالجز