سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب سرفراز احمد کی زیر صدارت اجلاس  ماہانہ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ،پراجیکٹس مقرر ہ مدت میں مکمل کرنیکا ٹاسک

سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب سرفراز احمد کی زیر صدارت اجلاس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (نیوز رپورٹر)  سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب سرفراز احمد  کے زیر صدارت ملتان ڈویژن کے تمام کالجز کے ماہانہ جائزہ رپورٹ کیحوالے سے  اجلاس ہائیر ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری سلمان(بقیہ نمبر69صفحہ6پر)

 اسلم بھٹی  سیکشن آفیسر عامر ملک ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف فاروقی،ڈائریکٹر کالجز ملتان اے ڈی انور، ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان،لودھراں،خانیوال،وہاڈی اور تمام پرنسپل حضرات شریک تھے۔ سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے حکومت پنجاب کے تمام انیشیٹیوز پر تیزی سے کام کی ہدایت کی اور ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کی تیاری پر اٹھائے گئے اقدام پر متعلقہ پرنسپل حضرات کو سراہا۔اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز ملتان کی طرف سے ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پر  سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو بریفنگ دی گئی۔[6:41 PM, 7/9/2024] Tariq Ansari: ہینڈ آٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی غیر معیاری مشروبات بنانے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، 250 لٹر ملاوٹی سوڈا واٹر مشروبات تلف، سوڈا واٹر فیکٹریوں کو 15، 15  ہزار روپے کے جرمانے عائد۔۔ملتان 9 جولائی: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر غیر معیاری مشروبات بنانے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے 2 بیوریجز پلانٹس کی انسپکشن کی۔کارروائیاں شجاعت پور روڈ اور نقشبندیہ محلہ جلال پور پیروالا میں کی گئیں۔مشروبات کی تیاری میں مصنوعی فلیورز کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ غیر معیاری مشروبات مارکیٹ میں ڈرنک کارنرز پر سپلائی کی جانی تھیں۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مضر صحت مشروبات تلف کردیں۔ غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے معدے اور پیٹ درد کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ ملاوٹ کے خاتمے کیلیے پنجاب بھر میں فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی جا رہی ہے۔