کھانے پینے میں بے احتیاطی، سرکاری ہسپتال مریضوں سے فل،متعدد صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس

کھانے پینے میں بے احتیاطی، سرکاری ہسپتال مریضوں سے فل،متعدد صحت یاب ہو کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)کھانے پینے میں بے احتیاطی کے باعث  ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو میں مبتلا  ایک سو ستر سے  زائد  مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تفصیل کے مطابق کھانے پینے میں بے اعتدالی اور گرم موسم کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ(بقیہ نمبر65صفحہ6پر)

 جاری رہا نشتر ہسپتال ملتان  میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  مرکزی ایمرجنسی اور بچوں کی ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا 32 مریض لائے گئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے اسی طرح چلڈرن کمپلیکس، ڈی ایچ کیو ہسپتال، اور ٹاون ہسپتالوں میں  گیسٹرو میں مبتلا 147مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔