ملتان چیمبر آف کامرس عہدیداروں کا بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کا دورہ،مختلف محکموں کے قائم ڈیسک کا جائزہ، عملے سے ملاقاتیں 

ملتان چیمبر آف کامرس عہدیداروں کا بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کا دورہ،مختلف محکموں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(نیوزرپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر میں پنجاب ریونیو اتھارٹی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پاکستان اسٹینڈرز کوالٹی کنٹرول کے محکمے بھی شامل کئے جائیں تاکہ صنعت کار و تاجر برادری ایک ہی چھت کے نیچے ان اداروں سے بھی مستفید ہو اور ان محکموں کے دفاتر کے چکر لگانے سے بچ سکیں جبکہ بز(بقیہ نمبر64صفحہ6پر)

نس فسیلی ٹیشن سنٹر کا مقصد بھی یہی ہے کہ انڈسٹری و تجارت سے منسلک تما م اداروں کے ڈیسک یہاں موجو د ہوں ان خیالات کا اظہار ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال نے سینیئر نائب صدر ندیم احمد شیخ،نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید،سیکرٹری جنرل محمد شفیق کے ہمراہ بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر کے دورہ کے موقع پر منیجر سنٹر ہذا سلیمان قیس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اس موقع پر بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور روزآنہ کی بنیاد پر وزٹ رپورٹ پر بھی اظہار اطمینا ن کیا اور اس حوالہ سے انڈسٹری اور تجارتی برادری کو بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر کے بارے میں مزید آگہی کی ضرورت پر زور دیا میاں راشد اقبال نے سنٹر میں قائم مختلف محکموں کے ڈیسک کا معائنہ کیا اور ان کے نمائندگان سے بات چیت بھی کی انہوں نے مزید کہا کہ بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر میں مزید محکموں کو شامل کر کے تاجر و صنعتکار برادری کو مزید ریلیف ملے گا اور یہ سنٹر کامیابی سے آگے بڑھے گا اس کے لیے ملتان ایوان ہر ممکن تعاون و کوششیں جاری رکھے گا۔ملتان۔ر ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال سینیئر