تھانہ کپ، قتل مقدمہ، واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار، پولیس تحقیقات شروع

تھانہ کپ، قتل مقدمہ، واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار، پولیس تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس تھانہ کپ نے محلہ مہاراجہ میں احمد رضا کے قتل میں ملوث ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے ایک ماہ قبل مورخہ 30.06.2024 کو محمد علی عابد نے پولیس کو اطلاع دی کہ ملزم اشفاق نے اس کے بھائی احمد رضا کو اینٹ مار کر شدید زخمی کر دیا ہے جو بعد میں نشتر ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا تھا ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔وقوعہ کی اطلاع پر پو(بقیہ نمبر63صفحہ6پر)

لیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی پولیس شروع کر دی اور وقوعہ کا مقدمہ نمبر 177/24 بجرم 302 تھانہ کپ درج کرلیا۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیئے جس پر ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی کی زیر نگرانی ڈی ایس پی حرم گیٹ ابراہیم خان دریشک کی سربراہی میں ایچ او تھانہ کپ محمد آصف ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشفاق ولد مشتاق سکنہ محلہ مہاراجہ اندرون پاک گیٹ کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی طور پر ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ایک گھنٹہ پہلے بچوں کی لڑائی ہوئی تھی جس رنجش پر ملزم نے طیش میں آکر احمد رضا کو اینٹ مار کر شدید مضروب کر دیا جو نشتر ہسپتال میں پہنچ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔