امن دشمنوں کو انجام تک پہنچا ئیں گے، یوسف رضا گیلانی

  امن دشمنوں کو انجام تک پہنچا ئیں گے، یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے محترمہ فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح ایک عظیم بھائی کی عظیم بہن تھیں۔ فاطمہ جناح قوم کے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں۔ قوم پر ان کے بہت احسانات ہیں پوری قوم محترمہ فاطمہ جناح کی ملک و قوم کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔قیام پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کی بہن فاطمہ جناح کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مادر ملت نے قیام پاکستان کیلئے تاریخی اور بے مثال کردار ادا کیا۔ محترمہ فاطمہ جناح کی (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

عظیم مقصد پاکستان کیلئے جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ فاطمہ جناح تحریک آزادی پاکستان میں ہمیشہ قائد اعظم کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔ تحریک آزادی میں محترمہ فاطمہ جناح کا کردار عزم اور استقامت کی عظیم مثال تھا۔ انہوں نے کہا نوجوان نسل خصوصا خواتین ملکی ترقی کے لئے محترمہ فاطمہ جناح کے کردار سے رہنمائی لیں۔ مادر ملت نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آباد کاری اور اسی طرح کے اہم نوعیت کے چیلنجز میں بھی بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا اور یہ خواتین کے لئے ایک بہت بڑی مثال ہے کہ وہ کسی بھی شعبے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتیں ہیں۔  چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مادرِ ملت نے اپنے عظیم بھائی کی وفات کے بعد ان کے مشن کو آگے بڑھایا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اللہ تعالی سے مادرِ ملت کی بلندی درجات کی دعابھی کی۔  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی ورشہید کیپٹن کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے وطن کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔پوری قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے۔امن کے دشمنوں کو اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وطن کیلئے دھرتی کے ان بہادر ثپوتوں کی قربانیاں کبھی راہیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار جانی اور مالی قربانیاں دیں ہیں۔ دہشت گرد پوری انسانیت کے قاتل ہیں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہماری سیکیورٹی فورسز بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے ایک صفحے پر ہیں    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے بھی جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشدکی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔